احد اور سجل کی ذاتی ز ندگی سے جڑی بڑی خبر

احد اور سجل کی ذاتی ز ندگی سے جڑی بڑی خبر
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے مشہور جوڑی جن کی ازدواجی ذندگی کچھ عرصے سے سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے کہ دونوں میں علحیدگی ہوگئی ہے مگر دونوں ایکٹریسیز کی جانب سے اس خبر کی ترید بھی نہیں کی گئی ہے اور اب حال ہی میں سجل اور احد نے انسٹاگرام سے بھی ایک دوسرے کو 'ان فالو' کر دیا ہے۔ سجل علی اور احد رضا میر کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے اور یہ خبر کچھ ماہ قبل سامنے آئی تھی ، اسی لیے دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ بھی کر لیا تھا پاکستان شوبز سے منسلک ایک صحافی آمنہ حیدر نے بھی اس خبر کی تصدیق کی تھی، اس کے کچھ دن بعد سجل نے انسٹاگرام سے اپنے ساتھ لکھے احد کا نام بھی ہٹا دیا تھا جس نے ان خبروں کو مزید ہوا دی تھی۔ اب سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں،وائرل اسکرین شاٹس پر صارفین نے بھی اظہارِ خیال کیا کہ جن میں سے کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ دونوں اداکاروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے، یہ ان کی زندگی ہے، انہیں جو بہتر لگے گا وہ کریں گے۔ خیال رہے کہ جب احد اور سجل کی علیحدگی کی خبریں آئیں تو اس وقت چند شوبز اداکاروں نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغامات جاری کیے اور صارفین سے سجل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ تاحال سجل اور احد نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔