لگژری ہوٹل سے6افراد کی لاشیں برآمد،موت کی وجہ سائنائڈیاکچھ اور؟

لگژری ہوٹل سے6افراد کی لاشیں برآمد،موت کی وجہ سائنائڈیاکچھ اور؟
کیپشن: لگژری ہوٹل سے6افراد کی لاشیں برآمد،موت کی وجہ سائنائڈیاکچھ اور؟

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ میں ایک لگژری ہوٹل کے کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تھائی پولیس کی ان افراد کی موت زہر سے ہونے کے امکان کے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکاک کی میٹروپولیٹن پولیس کے کمشنر ٹھیتی سائنگساوانگ کے مطابق لاشوں کو گرینڈ حیات ہوٹل کی پانچویں منزل کے کمرے سے اسٹاف نے مہمانوں کا چیک آؤٹ ٹائم 24 گھنٹے سے زیادہ گزر جانے کے بعد برآمد کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بظاہر ڈکیتی کا نتیجہ نہیں لگتا، نہ ہی ان افراد کے جسموں پر کسی قسم کے تشدد کے کوئی نشانات پائے گئے۔

پولیس کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان افراد نے خود کو تکلیف بھی نہیں پہنچائی۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ کمرے میں کپ کے ساتھ سفید پاؤڈر کے نشانات پائے گئے، جس کے ساتھ منگوایا گیا کھانا بھی موجود تھا۔ موت کی وجہ میں زہر کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔

پولیس حکام فی الحال ہوٹل بکنگ میں شامل ساتویں شخص کی تلاش کر رہی ہے جو کہ اب ایک مشکوک فرد ہے ۔

مرنے والوں میں چار ویتنامی شہری ہے جبکہ دو ویتنامی امریکی شہری تھے۔

Watch Live Public News