ویب ڈیسک: رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹو 2025 میں پاک فضائیہ کےجے ایف 17 تھنڈر بلاک-III نے دوران پرواز کامیاب ایئرٹوایئر ایفیولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ برطانیہ میں رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ پہنچ گیا۔ پاک فضائیہ کے جدید JF-17 تھنڈر بلاک-III اور C-130 طیارے RIAT-2025 میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو دنیا کا سب سے بڑا فوجی ایئر شو ہے۔ شو میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک-III نے دورانِ پرواز کامیاب ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے الیوشن 78 ٹینکر طیارے کی مدد سے طویل فاصلے تک آپریشن کا مظاہرہ کیا۔ جدید ریڈار اور BVR میزائلوں سے لیس JF-17 بلاک تھری 4.5 جنریشن کا لڑاکا طیارہ ہے۔
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد برطانیہ میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی آمد کا شدت سے انتظار تھا۔