بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
کیپشن: بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ویب ڈیسک: بحرین نے امریکا میں 17 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بوئنگ کمپنی سے طیارے خریدے جائیں گے، جنرل الیکٹرک سے انجنز حاصل کیے جائیں گے، جبکہ ٹیکنالوجی، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں امریکی اداروں سے شراکت داری کی جائے گی۔

یہ اعلان بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ بحرین امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا میزبان ملک ہے اور 2020 میں طے پانے والے ابراہام معاہدے کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کر چکا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بحرینی بادشاہ بھی رواں سال کے آخر میں امریکا کا دورہ کریں گے تاکہ ان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں کو باضابطہ طور پر حتمی شکل دی جا سکے۔ ان اقدامات کو ایران مخالف پالیسی اور خطے میں سیکیورٹی تعاون کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News