سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ نے ملازم کو گولی مار دی

سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ نے ملازم کو گولی مار دی

ویب ڈیسک: پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی میں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی جانب سے مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ملازم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موسیٰ مانیکا نے تکرار کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کی، جس سے 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے جلد کام نہ کرنے پر اپنے ملازم کو  گولی ماری، جس سے ملازم علی بہادر زخمی ہو گیا۔ اور اس کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کو اٹھانے سے منع کردیا۔

ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی بھاری نفری پیرغنی کوٹھی پر موجود ہے، پولیس ملازم کو تشویشناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف  قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ کوئی بھی ملزم قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نپٹاجائے گا۔

Watch Live Public News