اپوزیشن، حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ، 26 معطل ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن، حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ، 26 معطل ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اپوزیشن اورحکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 26  معطل ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ارکان کی بحالی کا اعلان سپیکر ملک محمد احمد خان رولنگ کے ذریعے کریں گے۔معطل ارکان رولنگ سے قبل اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق   حکومت کی جانب سے دی گئی درخواستوں بھی واپس لے لی جائیں گی ،درخواستیں واپس ہونے سے اپوزیشن کے 26 ارکان کی نا اہلی والا معاملہ نمٹ جائے گا۔

Watch Live Public News