مون سون بارشیں: پنجاب میں اموات کی تعداد 178 سے ہو گئی

مون سون بارشیں: پنجاب میں اموات کی تعداد 178 سے ہو گئی

ویب ڈیسک: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جان گنوانے والے افراد کی تعداد 60 سے تجاوز کرگئی جبکہ رواں مون سون سیزن میں اب تک ملک بھی میں 150 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26  جون سے اب تک مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 178 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس دوران 491 افراد زخمی ہوئے۔

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر چکے ہیں، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے جبکہ پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی۔

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا اور 24 گھنٹے میں حادثات و واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی انتظامیہ نے جمعرات کو شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر وہاں سے لوگوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق موٹروے M1 (پشاور-اسلام آباد) پر شدید سیلابی صورتحال ہے،راولپنڈی کے جنوبی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بارش کا آغاز ہو چکا ہے ملحقہ میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

قبل ازیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل 15 گھنٹے سے زائد وقت تک موسلا دھار بارش ہوتی رہی جس کے باعث مختلف علاقے زیر آب آ گئے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان واسا راولپنڈی کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے جو کٹاریاں کے مقام پر 21 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 20 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جڑواں شہروں میں اب تک 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں شدید بارشوں کے باعث دفعہ 144 نافذ کردیا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جاسکے۔

دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی اور بلا اجازت کشتی رانی پر 30 اگست تک پابندی رہے گی۔ جبکہ گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

صوبہ پنجاب میں تیز بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ’پی ڈی ایم اے‘ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں کے باعث 63 شہری جاں بحق جبکہ 290 زخمی ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News