(ویب ڈیسک ) وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ جہلم پولیس خطرے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی اور بے شمار لوگوں کے لیے امید بنے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جہلم پولیس کے بہادر جوانواں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے کہا ہےکہ سیلاب میں پھنسے 400 افراد کو بچانے کے لیے جہلم پولیس جرات، فوری کارروائی اور بے لوث خدمت قابلِ تعریف ہے، جہلم پولیس حقیقی معنوں میں ہیروئک ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ جہلم پولیس خطرے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی اور بے شمار لوگوں کے لیے امید بنے۔ جہلم پولیس کی انتھک خدمت اور ہماری کمیونٹی کے اصل محافظ بننے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔