(ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر سر گارفیلڈسوبر زانتقال کر گئے ہیں ۔سر گارفیلڈ سوبر زکی عمر 89 سال تھی۔
سر گارفیلڈ سوبرز کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے.گیری سوبر زنے 93 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ۔
گیری سوبر زنے 57.78 کے ایوریج سے ٹیسٹ کرکٹ میں 8032 رنز بنائے۔کریئر میں گیری سوبر نے 235 وکٹیں اپنے نام کیں۔
سر گیری سوبر زنے 1958 میں پاکستان کے خلاف 365 ناٹ آؤٹ رنز بناکر ورلڈرکارڈ بنایا۔1994 میں 36 سال بعد ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے سر گیری سوبرز کا رکارڈ توڑا۔
مائیکل وان سمیت کرکٹ کے حلقوں نے گیری سوبرز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔