پاکستان کے کئی علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی

پاکستان کے کئی علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی
اسلام آباد( پبلک نیوز ) جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ، سندھ میں آندھی ٗ تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی آندھی ٗ تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع، ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی ٗ تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کا امکان محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بنوں، وزیرستان، ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ سکھر، لاڑکانہ، خیر پور، کشمور، گھوٹکی میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کا امکان ہے۔شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد، پڈعیدن میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کی پیش گوئی ہے ٗ موہنجو داڑو، روہڑی، حیدر آباد، عمر کوٹ میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کا امکان ہے۔میر پور خاص، تھر پارکر، خیر پور، سانگھڑ میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کا امکان ہے،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، رحیم یار خان میں آندھی/تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ٗ ژالہ باری کی بھی توقع ہے ، نارووال، سیالکوٹ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب میں آندھی/تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ٗ ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، نصیر آباد، خضدار میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان، بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔