ویب ڈیسک: گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے پر راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت اور پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے و شاہراہ عام کو بند کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
پولیس نے 6 کارکنان عاقل خان، ملک بدر فرحان، زبیر حسین، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار کو بھی نامزد کرکے گرفتار کرلیا۔
اس کے علاوہ، احمد حسن، مبشر کانجو سمیت پانچ نامزد اور چند دیگر نامعلوم بھی مقدمے میں شامل ہیں۔