روس کو G8 سے نکالنا غلط فیصلہ تھا، صدر ٹرمپ

روس کو G8 سے نکالنا غلط فیصلہ تھا، صدر ٹرمپ
کیپشن: روس کو G8 سے نکالنا غلط فیصلہ تھا، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کو جی 8 گروپ سے خارج کرنا ایک غلطی تھی۔

کینیڈا میں جاری جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کو گروپ سے الگ کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، اور اگر چین کو بھی جی 7 میں شامل کیا جائے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ روس 1998 میں جی سیون میں شامل ہوا تھا، جس کے بعد یہ فورم جی 8 کہلانے لگا۔ تاہم 2014 میں کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد، مغربی ممالک کی مخالفت کے باعث روس کو اس گروپ سے نکال دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News