بانی پی ٹی آئی  نے احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کیلئے موخر کردیا

بانی پی ٹی آئی  نے احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کیلئے موخر کردیا

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کیلئے موخر کردیا ہے۔

نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج بانی سے بڑی مشکل سے ملاقات دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ  بانی نے کہا پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیئے۔ عمران خان نے احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کیلئے موخر کردیا ہے۔

نورین نیازی  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بجٹ الیٹ  کلاس کا بجٹ ہے۔ شہباز شریف نے چوتھا بجٹ پیش کیا ہے، عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ   پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی۔ 43 لاکھ پڑھے لکھے لوگ پاکستان چھوڑ گئے ہیں۔ کے پی میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد پاس ہوگا۔

عظمی خان نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے موخر کی ہے۔ ایران اسرائیل پر عمران خان  نے کوئی بیان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسرائیل کے بارے کہا موقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔

Watch Live Public News