(ویب ڈیسک ) اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین واٹس ایپ کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی سےاے آئی تصاویر بنا سکتے ہیں۔یہ نیا فیچر دسمبر 2024 میں متعارف کروایا گیا تھا اور اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
جی پی ٹی، جو مصنوعی ذہانت(اے آئی ) پر مبنی ایک جدید چیٹ بوٹ ہے، مائیکرو سافٹ کے بنگ سرچ انجن اور ایپل کے آئی او ایس 18 ( iOS 18 )میں شامل ہو چکا ہے۔ اب یہ واٹس ایپ جیسی مقبول ترین سروس میں بھی شامل ہو چکا ہے۔
واٹس ایپ پر استعمال کیسے کریں؟
اپنے واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کے لیے آپ کو نمبر 1-800-242-8478 اپنے کانٹیکٹس میں شامل کرنا ہوگا۔
یا پھر دیے گئے لنک کے ذریعے بھی واٹس ایپ چیٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
Don't forget to link your ChatGPT account to 1-800-ChatGPT in WhatsApp to get more image generations.
— OpenAI (@OpenAI) June 16, 2025
اپنے اوپن اے آئی اکاؤنٹ سے واٹس ایپ چیٹ کو لنک کریں اور تحریری ہدایات دے کر اے آئی تصاویر بنوائیں۔
تصاویر بنانے کی سہولت کی مقبولیت:
تصاویر تخلیق کرنے کا یہ فیچر صارفین میں بہت مقبول ہو چکا ہے، کیونکہ اب انہیں چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ یا ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں، بس واٹس ایپ پر ہی کام مکمل ہو جاتا ہے۔