(ویب ڈیسک ) چینی صدر نے ایران پر اسرائیلی حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے قازقستان کے صدر سے ملاقات میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ۔دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کے ہر عمل کی مخالفت کرتے ہیں۔
روس کی ایران ، اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش:
دوسری جانب روس کی اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی گئی۔ ترجمان روسی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر پوٹن دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں، اسرائیل ثالثی یا تصفیہ کی طرف پرامن راستہ اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔