ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی مشہور ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش پاکستانی کھلاڑیوں سے بھر نے کا امکان ہے کیونکہ رواں سال کے پندرہویں سیزن کے ڈرافٹ میں پاکستان کے تقریباً ستر کھلاڑیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
یہ ڈرافٹ انیس جون کو میلبرن میں منعقد ہوگا۔ اس سال پاکستان کی جانب سے کسی بین الاقوامی سیریز کا شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اس لیگ میں بھرپور موقع ملا ہے اور ان کی نمائندگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے جن بڑے کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، تیز گیند باز نسیم شاہ اور آل راؤنڈر شاداب خان بھی شامل ہیں۔
ان تمام کھلاڑیوں کا دنیا کی دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز میں وسیع تجربہ ہے، جس کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ مختلف ٹیمیں انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے خاصی دلچسپی دکھائیں گی۔
قومی کرکٹر بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہوگیا۔بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہے، بابراعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے جس میں فائنلز بھی شامل ہیں۔
???????? - Shaheen, Naseem, Saim, Rauf, Rizwan & Abrar are among the set of players who've registered for BBL15 Draft with full availability. pic.twitter.com/ddngnVl3C4
— T20 Franchise Rosters (Men) (@t20tracker) June 17, 2025