ملائیشین ریئلٹی اسٹار کی بچی کیساتھ 196 فٹ اونچے پل سے چھلانگ، ویڈیو وائرل

ملائیشین ریئلٹی اسٹار کی بچی کیساتھ 196 فٹ اونچے پل سے چھلانگ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: ملائیشین ریئلٹی اسٹار ردھا روزلان شدید عوامی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں جب ان کی پل سے خطرناک چھلانگ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ 196 فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ردھا روزلان اپنی 2 سالہ بیٹی میکا میکیلا کو بازوؤں میں تھامے کھڑے ہیں، جب کہ ایک شخص پس منظر میں گنتی شروع کرتا ہے: "تین،،دو،، ایک۔" پھر اچانک ردھا روزلان اپنی بیٹی کے ساتھ   پل سے گرتے ہیں، اس دوران چھوٹی بچی گھبراہٹ کے عالم میں اپنے والد کے کندھوں سے چمٹ جاتی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سیکڑوں انسٹاگرام صارفین نے ردھا روزلان کے اس اقدام کو "غیر ذمہ دارانہ" قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے چھوٹے بچے کے ساتھ اس قسم کی خطرناک حرکت ناقابلِ معافی ہے اور اس سے بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

متعدد صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا اتنی کم عمر بچی اس طرح کے ہولناک جمپ کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہو سکتی ہے یا نہیں؟ کچھ نے اسے "ماں باپ کی غفلت" قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر کارروائی کی جائے۔

Watch Live Public News