ایران امریکا معاہدے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ایران امریکا معاہدے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
کیپشن: ایران امریکا معاہدے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 70 سے 100 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ اس وقت امریکی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ آئل 78 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان بھی ممکنہ طور پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے پر غور کر رہی ہے، اور اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ حتمی فیصلے کے بعد ورکنگ مکمل کر کے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران سے کشیدگی سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 73 ڈالر فی بیرل تھی، جو جنگ کے دوران 126 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔

اب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے، جس پر 19 جون بروز جمعہ دستخط متوقع ہیں، کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے مختلف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں عوام کو فی لیٹر 100 سے 150 روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔
 
 

Watch Live Public News