فیفا ورلڈ کپ 2026: کلمہ طیبہ کے احترام میں سعودی پرچم کیلئے خصوصی پروٹوکول نافذ

فیفا ورلڈ کپ 2026: کلمہ طیبہ کے احترام میں سعودی پرچم کیلئے خصوصی پروٹوکول نافذ
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ 2026: کلمہ طیبہ کے احترام میں سعودی پرچم کیلئے خصوصی پروٹوکول نافذ

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران سعودی عرب کے قومی پرچم کو دیگر شریک ممالک کے جھنڈوں سے مختلف انداز میں پیش کیا گیا، جس نے شائقین اور بین الاقوامی میڈیا کی خاص توجہ حاصل کر لی۔

عام طور پر فیفا کے پری میچ پروٹوکول کے تحت شریک ٹیموں کے قومی پرچم میدان میں بچھا کر نمایاں کیے جاتے ہیں، تاہم سعودی عرب کے پرچم کو زمین پر رکھنے کے بجائے ایک بلند اور نمایاں مقام پر آویزاں کیا گیا۔

یہ خصوصی انتظام سعودی پرچم پر درج کلمہ طیبہ کے احترام کے پیش نظر کیا گیا، جو اسلامی عقیدے کی بنیادی علامت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مذہبی اور ثقافتی روایات کے تحت قومی پرچم کو زمین پر بچھانا یا کسی ایسے انداز میں استعمال کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا جس سے بے ادبی کا تاثر پیدا ہو۔

اسی تناظر میں ٹورنامنٹ منتظمین نے سعودی پرچم کے لیے ایک الگ اور باوقار انداز اختیار کیا تاکہ اس کے تقدس اور احترام کو برقرار رکھا جا سکے، جسے عالمی سطح پر بھی مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News