گجرات اور حافظ آباد کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

گجرات اور حافظ آباد کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
پبلک نیوز: کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر گجرات اور حافظ آباد کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ گجرات میں یونیورسٹی روڈ پر ویریکن گلی میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ حافظہ آباد میں گلہ تراران والا اختر ٹاؤن کے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر، نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ملک شاپس،چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے،یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔