آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا . لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے. دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا. آصف آفریدی نے حال ہی میں مکمل ہونے والے پی ایس ایل 7 کے 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھی.

محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے جبکہ محمد حارث ملک کے مختلف مقامات پر جاری پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے . اس ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں. انجری کے باعث بینو قادر ٹرافی سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہیں جنہیں وائٹ بال سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا .

آسٹریلیا کے خلاف 20 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کیلئے بابر اعظم کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہونگے ، عبداللہ شفیق،آصف آفریدی, آصف علی ، فخر زمان ،حیدر علی ٹیم میں شامل ہیں اور حارث رؤف ،حسن علی ،افتخار احمد ،امام الحق محمد نواز اور خوشدل شاہ بھی ٹیم میں شامل ہونگے . محمد حارث (وکٹ کیپر) ، محمد رضوان وکٹ کیپر کے طور پر شامل ہونگے جبکہ محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل ،شاہین شاہ آفریدی ،شاہنواز دھانی عثمان قادر بھی ٹیم کا حصہ ہونگے.

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) شاداب خان (نائب کپتان) آصف آفریدی ،آصف علی ٹیم کا حصہ ہونگے، سکواڈ میں فخر زمان حیدر علی ،حارث رؤف ،حسن علی اور افتخار احمد بھی شامل ہونگے. خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر) محمد نواز محمد رضوان (وکٹ کیپر) شامل ہیں، محمد وسیم جونیئر،شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی سکواڈ میں شامل ہونگے.

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔