واٹس ایپ صارفین اب کئی چیٹس اور میسجز پن کر سکتے ہیں 

واٹس ایپ صارفین اب کئی چیٹس اور میسجز پن کر سکتے ہیں 

(ویب ڈیسک ) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے چیٹس اور میسجز پن کرنے کے فیچر کو مزید بہتر کردیا گیا ہے۔

اب تک واٹس ایپ صارفین   3 چیٹس اور ایک میسج کو پن کرسکتے تھے۔ تاہم   واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز  کیلئے  بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کو مزید بہتر کرکے متعارف کرایا گیا ہے۔

جس کے بعد صارفین 5 چیٹس اور 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔ یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔تاہم گروپ ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ  اس گروپ کے ممبرز کو یہ فیچر استعمال کرنے کی اجازت دینا ہے یا نہیں ۔

واضح رہے کہ   واٹس ایپ میں پن چیٹس کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے لیکن میسجز پن کرنے کا فیچر دسمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

چیٹس اور میسجز کو پن کرنے کا طریقہ : 

واٹس ایپ صارین اگر کسی چیٹ پر پن کرنا چاہتے ہیں تو اس  کو کچھ  دیر تک دبا کر رکھیں  اور پھر  اوپر نظر آنے والے پن آئیکون پر کلک کریں۔

میسجز پن کرنے کیلئے چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں   اور  پھر پن کے آئیکون پر کلک کریں ۔صارفین میسج پن صرف 24 گھنٹے ، 7 دن  اور زیادہ سے زیادہ 1 مہینے کیلئے کر سکتے ہیں اس کے بعد پن میسج اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے لیکن پن چیٹس کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں ہے۔