آئرش کرکٹر پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

آئرش کرکٹر پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

(ویب ڈیسک ) آئرش کرکٹر پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔انہوں نے   بابر اعظم اور ویرات  کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ اہم سنگ میل عبور حاصل کیا۔

آئرش کرکٹر  نے افغانستان کیخلاف 3 میچز کی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ پال اسٹرلنگ نے  135 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 401 چوکے اور 124 چھکوں کی مدد سے 3463 رنز  بنائے ہیں ۔

اس فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم  395 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے ویرا ت کوہلی کا 361 چوکوں کے ساتھ  تیسرا نمبر ہے۔