فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک:ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کے اضافے سے 2997 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری  ہفتے  کے آخری روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے تھی جبکہ  10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 68 ہزار 947 روپے تھی۔

Watch Live Public News