بنوں کینٹ حملہ، ہلاک ہونیوالے 3 دہشتگروں کی شناخت ہوگئی

 بنوں کینٹ حملہ، ہلاک ہونیوالے 3 دہشتگروں کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک: بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔

 ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت کا رہائشی تھا،حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا۔ جس کا تعلق میدان وردگ سے تھا، ہلاک دہشت گردوں میں عتیق اللہ صافی کابل کے علاقے پل چرخی کا رہائشی نکلا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق عتیق اللہ نے عسکری تربیت کالعدم گل بہادرگروپ کے دہشت گردوں کی نگرانی میں حاصل کی، حملےکے بعد کابل کی ایک مسجد میں عتیق اللہ صافی کے لیے دعائیہ تقریب بھی ہوئی۔

Watch Live Public News