ایرانی ’شاہد‘ ڈرونز جنگ میں مؤثر، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کا انکشاف

ایرانی ’شاہد‘ ڈرونز جنگ میں مؤثر، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کا انکشاف
کیپشن: ایرانی ’شاہد‘ ڈرونز جنگ میں مؤثر، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: ایرانی ساختہ شاہد ڈرون مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران کم لاگت کے باوجود انتہائی مؤثر اور مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈرونز بغیر مسلسل جی پی ایس کنکشن کے بھی اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں انرشیل نیویگیشن سسٹم استعمال کیا جاتا ہے، جس کے تحت ڈرون ابتدائی مرحلے میں جی پی ایس سے راستہ طے کرتے ہیں اور بعد ازاں جیمنگ سے بچنے کے لیے آف لائن پرواز جاری رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہدف کے قریب پہنچ کر یہ ڈرون دوبارہ جی پی ایس سے منسلک ہو کر زیادہ درستگی کے ساتھ حملہ کرتے ہیں۔

امریکی تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ شاہد طرز کے کچھ ڈرونز میں جدید اینٹی جیمنگ اینٹینا ٹیکنالوجی بھی نصب ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق ان میں جدید نیویگیشن صلاحیتیں شامل کی گئی ہیں۔

مزید برآں، ہلکے پلاسٹک اور فائبر گلاس سے تیار کیے گئے یہ ڈرون کم بلندی پر پرواز کرتے ہیں، جس سے ریڈار پر ان کا سراغ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر متبادل سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹمز جیسے BeiDou اور GLONASS کا بھی استعمال کر رہا ہے۔

Watch Live Public News