ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان ، پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان ، پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا
کیپشن: ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان ، پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا

ویب ڈیسک: مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم کو سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔

پاکستان کو گروپ ڈی میں روایتی حریف بھارت سمیت انگلینڈ اور ویلز  کی ہاکی ٹیموں کے ساتھ رکھا گیا ہے، جسے ٹورنامنٹ کا مشکل ترین گروپ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار، چار ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ میگا ایونٹ بیلجئم اور نیدرلینڈز میں 14 سے 30 اگست 2026 تک کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News