گجرات: سرائے عالمگیر میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

گجرات: سرائے عالمگیر میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
گجرات (پبلک نیوز) سرائے عالمگیر کے علاقہ کھمبی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔