جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں خود ہی بتا دیا

جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں خود ہی بتا دیا
پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں اپنی شادیوں سے متعلق انہوں نے خود ہی بتا دیا ۔ جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی پر بھی بات کی۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ میری پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی جس سے میرے دو بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں زینت سے میری شادی اس وقت ہوئی جب میں فلم ڈوبتا کنارہ کی شوٹنگ کیلئے شارجہ جانے والا تھا، اسی دوران میری ملاقات زینت سے ہوئی وہ میری فین تھی، ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا تو میں نے شادی کا فیصلہ کرلیا، ہمارا 3 سال کا ساتھ رہا لیکن پھر زینت سے ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کا فرق علیحدگی کی وجہ بن گیا، پھر ہماری علیحدگی ہوگئی اس کے بعد میں اچھا خاصاڈسٹرب ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں فلم ’ہم اور تم ‘کررہا تھا تو میرے ساتھ سلمیٰ آغا بھی تھیں اس دوران انہوں نے مجھے خاصا سپورٹ کیا اور اس کے بعد خود مجھے شادی کی آفر کی لیکن یہ شادی بھی میری 3 سال چل سکی، سلمیٰ آغاسے میری کوئی اولاد نہیں ہے. سلمیٰ آغا سے علیحدگی کے بعد میں نے پھر شادی نہیں کی اس کے بعد یہ سوچ کر شادی نہیں کی کہ لوگ میرے متعلق یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جاوید شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا تھا کہ سلمیٰ آغا کے بعد انھیں نیلی نے سہارا دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔