خضدار: صمند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، لیویز کے 4 جوان شہید

خضدار: صمند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، لیویز کے 4 جوان شہید
کیپشن: خضدار: صمند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، لیویز کے 4 جوان شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے خضدار نال میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ فورس کے بہادر جوانوں نے حملے کا دلیرانہ مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز اور محمد علی شامل ہیں، حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ چیک پوسٹ پر تعینات تھے اور آخری سانس تک دشمن کے سامنے ڈٹے رہے۔

حملے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا، شہید اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

لیویز حکام نے واقعے کو دہشت گردی کی سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Watch Live Public News