رجب بٹ کاشہری پر تشدد،ویڈیوسامنے آنے پرمتاثرہ شہری سے معافی مانگ لی

رجب بٹ کاشہری پر تشدد،ویڈیوسامنے آنے پرمتاثرہ شہری سے معافی مانگ لی
کیپشن: رجب بٹ کاشہری پر تشدد،ویڈیوسامنے آنے پرمتاثرہ شہری سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک: مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ فرد نے تھانہ ستوکتلہ میں قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرائی، تاہم بعد ازاں دونوں فریقین میں صلح ہوگئی اور درخواست واپس لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ اور دو دیگر افراد نے سفید گاڑی میں سوار ایک نوجوان کو زد و کوب کیا۔ عمران نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ ان کی گاڑی کے آگے ایک موٹر سائیکل سوار خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کر رہا تھا، جسے منع کرنے پر رجب بٹ نے راستہ روک کر تشدد شروع کر دیا۔

واقعے کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عمران نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی لیکن بعد میں رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر عوامی معذرت کرتے ہوئے واقعے کو "غلط فہمی" قرار دیا۔

لاہور پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے معافی قبول کرلی اور قانونی درخواست واپس لے لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے صلح ہوچکی ہے اور معاملہ باہمی رضامندی سے نمٹا دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News