ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاؤنٹرز اور سرچ آپریشنز کی نئی لہر نے خطے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے کئی اضلاع میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر 25 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
دی اکنامک ٹائمر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے متعدد کارروائیوں میں پچھلے 3 دنوں میں 60 سے زائد مقامی کشمیریوں کو زیر حراست لے لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے انکشاف کیا ہے کہ 22 اپریل 2025 سے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 2000 سے زائد معصوم کشمیریوں کو گرفتار کیا۔اسی دوران 15 مئی 2025 کو پلوامہ میں بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 6 مختلف اضلاع میں بھارتی فورسز نے جعلی انکاؤنٹرز میں 5 سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا۔
الجزیرہ کی رپور ٹ کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران خواتین اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی فورسز نے 48 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا، بھارتی فورسز کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش جاری ہے۔ بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی، شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ شہری تھے۔