بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر مری میں خصوصی ریلی کا انعقاد

بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر مری میں خصوصی ریلی کا انعقاد
کیپشن: معرکہ حق بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر مری میں خصوصی ریلی کا انعقاد

ویب ڈیسک: معرکہ حق " آپریشن بنیان مرصوص" میں پاک افواج کی عظیم الشان کامیابی پر مری میں ایک پُروقار اور جوش و جذبے سے بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق  بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر مری میں پاک فوج اور پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی،ریلی میں مری کی عوام نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے  لگائے۔ریلی میں سکول و کالجز کے طلباء و طالبات سمیت مقامی غیور عوام اور سول حکام نے شرکت کی۔

ریلی میں شامل شرکاء نے قومی پرچم تھامے پاکستان اور فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔شرکاء نے فوج کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔شرکاء نے اللہ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے پاک فوج کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

Watch Live Public News