صدرِ مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

صدرِ مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید کہا، صدر نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔

بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی، شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ قوم کے سپوت دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت ناکام بنانا پاک فوج کا تاریخی کارنامہ ہے۔

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل پر افواجِ پاکستان کو مبارکباد دی، صدر  نےافسران و جوانوں کے جذبے، تیاری اور فرض شناسی پر اظہارِ فخر کیا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو قومی وقار اور خودمختاری کا محافظ سمجھتی ہے۔ 

Watch Live Public News