ڈی جی آئی ایس پی آر  کی اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

 ڈی جی آئی ایس پی آر  کی اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  کی اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ، نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی، کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے ۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر نےطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’جس طریقے سے پاکستان اور پاکستان کی فوج کے لئے آپ نے جس والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اسے دیکھ کر میں ایک چیز بڑے آرام سے، بڑے وثوق سے  کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ  بہت روشن اور تابناک بھی ہے۔

پاکستان کی فوج عوام سے ہے  اور عوام پاکستان کی فوج سے ہے، یہ جو سیسہ پلائی دیوار ہے، آہنی دیوار ہے، یہ آپ ہیں، اس ملک کے عوام ہیں، اس ملک کے بچے، بچیاں ہیں، اور یہ نسل اور ہمارے بعد آپ کی نسل اس ملک کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ 

پاکستان میں انڈیا دہشتگردی کروا رہا ہے، جب عوام اور فوج اکٹھے ہونگے تو اس ملک میں کوئی دہشتگر نہیں بچے گا۔ 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام بھی پیش کیا، طلبا و طالبات کی جانب سے بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Watch Live Public News