پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 214 رنز تک محدود رہی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس دوران 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے، لیکن ٹیم فتح سے ہمکنار نہ ہوسکی۔

  پشاور زلمی کی طرف سے صائم ایوب 47 اور ٹام کوہیلر 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 2، حسن علی اور میر حمزہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 238 رنز کا ہدف دیا، ڈیوڈ وارنر نے 86 اور جیمز ونس نے 72 رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 162 رنز کی شراکت قائم کی۔

کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 اور محمد نبی نے 10 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Watch Live Public News