بلاول بھٹو وزیراعظم کیجانب سے دی جانیوالی بڑی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار

 بلاول بھٹو وزیراعظم کیجانب سے دی جانیوالی بڑی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام، کہا آج مجھ سے وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں، 

  وزیراعظم شہباز شریف نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے  دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف  پیش کروں، مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید لکھا کہ میں ان مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔

Watch Live Public News