ذوالحجہ کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں؟ ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کر دی

ذوالحجہ کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں؟ ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: ذوالحجہ کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں؟ ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند آج نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چاند 17 مئی کی رات 1 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا اور شام تک اس کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

Watch Live Public News