ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے سابق صدر راجا ذوالقرنین خان نے اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد نے راجا ذوالقرنین خان اور ان کے خاندان سے ملاقات کر کے انہیں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی تھی، جس کے بعد انہوں نے مثبت عندیہ دیا اور مشاورت کے بعد ن لیگ میں شامل ہو گئے۔
راجا ذوالقرنین خان نے کہا کہ شریف خاندان کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور محمد نواز شریف و شہباز شریف نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
راجا ذوالقرنین خان ضلع بھمبر سے تعلق رکھتے ہیں اور 2021 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کر چکے ہیں۔