شمسی توانائی سے فضا کی نمی کو پینے کے پانی میں بدلنے والا ہائیڈروجیل تیار

شمسی توانائی سے فضا کی نمی کو پینے کے پانی میں بدلنے والا ہائیڈروجیل تیار
کیپشن: شمسی توانائی سے فضا کی نمی کو پینے کے پانی میں بدلنے والا ہائیڈروجیل تیار

ویب ڈیسک: امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک جدید ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی کی مدد سے فضا میں موجود نمی کو جذب کر کے صاف پینے کے پانی میں بدل سکتا ہے، حتیٰ کہ خشک اور صحرائی علاقوں میں بھی۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسیف کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 2.1 ارب افراد ابھی بھی محفوظ پینے کے پانی سے محروم ہیں، اور یہ ٹیکنالوجی انہی علاقوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ ہائیڈروجیل لیتھیم کلورائیڈ اور پولی ایکرائلامائیڈ پر مشتمل ایک اسفنج نما مادہ ہے۔ یہ ہوا میں موجود نمی جذب کرتا ہے اور سورج کی حرارت سے اس نمی کو بخارات کی شکل میں خارج کر کے بعد میں صاف پانی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

چلی کے صحرائے اٹاکاما میں کیے گئے ابتدائی تجربات میں یہ نظام کامیاب رہا، تاہم پہلے یہ صرف 30 سائیکل تک مؤثر تھا۔ محققین نے 4 سال کی تحقیق کے بعد دھاتی سطح پر اینٹی کورروژن کوٹنگ استعمال کی، جس سے ہائیڈروجیل 8 ماہ سے زائد عرصے تک مستحکم رہا اور 190 سے زیادہ واٹر ہارویسٹنگ سائیکل کامیابی سے مکمل کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایجاد پانی کی قلت سے نمٹنے میں مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Watch Live Public News