ایرانی صدر نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

ایرانی صدر نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
کیپشن: ایرانی صدر نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر ساڑھے چار ہزار سال پرانے "سرو" درخت کی تصویر شیئر کی۔

صدر پزشکیان نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ درخت ساڑھے چار ہزار سال پرانا ہے اور ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے، جو اس زمین پر اس وقت بھی موجود تھا جب یہ ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر کے دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی باغ کا دورہ کروایا تھا، جہاں 490 سال سے زیادہ قدیم درخت دکھائے گئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اس ماحول کو سراہا تھا۔

صدر پزشکیان کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، جن میں کہا گیا کہ ایرانی صدر نے یہ تصویر اس لیے شیئر کی کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔

Watch Live Public News