سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ، بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ، بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری
کیپشن: سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ، بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری

ویب ڈیسک: سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد میزبان بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے دوسرے روز کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا، مگر اوپنرز اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شان مسعود 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بابر اعظم 68، سلمان آغا 21، محمد رضوان 13 اور دیگر کھلاڑیوں نے معمولی اسکور بنایا۔

میچ کے پہلے روز بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے، جس میں لٹن داس نے شاندار 126 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اس نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

Watch Live Public News