(ویب ڈیسک ) روس کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا مطلب ہوگا امریکا اور اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔
ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب میخائل الیانوون( Mikhail Ulyanovn) نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا مطلب ہوگا امریکا اور اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔
میخائل الیانوون نے چینی وزیر خارجہ کے موقف کی مکمل تائید کی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مکمل جنگ بندی کی جائے ۔
خیال رہے کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران پر دوبارہ حملوں کی تیاری کررہے ہیں ۔