ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات: دونوں ممالک کے مطالبات سامنے آ گئے

ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات: دونوں ممالک کے مطالبات سامنے آ گئے
کیپشن: ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات: دونوں ممالک کے مطالبات سامنے آ گئے

ویب ڈیسک: ایرانی خبر ایجنسی نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے مذاکرات کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں، جن میں ایران کو کوئی ہرجانہ یا جنگی معاوضہ نہ دینا، تقریباً 400 کلوگرام افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرنا، اور صرف ایک جوہری تنصیب فعال رکھنے کی اجازت دینا شامل ہے۔ مزید برآں امریکا نے ایران کے منجمد اثاثے بحال نہ کرنے اور جنگ بندی کو مستقبل کے مذاکرات سے مشروط رکھنے کی تجویز دی ہے۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات سے پہلے مکمل جنگ بندی ضروری ہے، جو صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر ہونی چاہیے۔ علاوہ ازیں، ایران نے تمام اقتصادی پابندیاں ختم کرنے، بیرون ملک منجمد اثاثے بحال کرنے، جنگی نقصانات کا معاوضہ دینے اور آبنائے ہرمز میں ایران کی خودمختاری تسلیم کرنے کی شرط بھی رکھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سخت مؤقف مذاکرات کے عمل کو پیچیدہ بنا رہے ہیں، اور خطے میں امن و جنگ بندی کے امکانات انہی بات چیت پر منحصر ہیں۔

Watch Live Public News