(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ، عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی ۔
سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے ، عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی جبکہ مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی کو اداکیا جائے گا۔
قبل ازیں اومان ، ترکیہ، برونائی، انڈویشیا اور ملائیشیا میں بھی چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ان ممالک میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔