نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
لاہور: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کم عمرڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی بند کی جائیں اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی روزانہ رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورنہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرات کا سبب بنتے ہیں۔ والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔ہر زندگی قیمتی ہے،کم سن ڈرائیور کی ذرا سے غلطی کسی کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔