ویب ڈیسک: سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف سیریز میں مسلسل غلطیوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ سری لنکن بیٹرز نے پاور پلے میں بہتر آغاز فراہم کیا، تاہم ٹیم کو اب ورلڈکپ 2027 کی تیاریوں پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم بار بار وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں، جو ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔"
اپنی گفتگو میں انہوں نے پاکستان کرکٹ اور فینز کی تعریف بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حال ہی میں مسلسل کرکٹ کھیلی ہے، جس کا انہیں فائدہ ہوا۔ "میں پاکستان میں کئی بار آچکا ہوں، یہاں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔"
جولین ووڈ نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین کی جانب سے سری لنکا کو سپورٹ کرنا خوشگوار تجربہ تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ "سری لنکا کو پہلا میچ جیت جانا چاہیے تھا جبکہ دوسرے میچ میں ہم مناسب اسکور نہ بنا سکے۔"