جودھپور:اونٹ کی تیزرفتار کارکوٹکر،ویڈیو وائرل

جودھپور:اونٹ کی تیزرفتار کارکوٹکر،ویڈیو وائرل
کیپشن: جودھپور:اونٹ کی تیزرفتار کارکوٹکر،ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک حیران کن اور خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار کی اونٹ سے ٹکر کے بعد جانور گاڑی کی چھت توڑ کر اندر جا گھسا۔ حادثے میں ڈرائیور اور اونٹ دونوں زخمی ہوگئے۔

گلف نیوز کے مطابق واقعے کی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹ کا سر اور اوپری دھڑ کار کی چھت اور فرنٹ اسکرین توڑتے ہوئے اندر پھنس گیا تھا، جبکہ جانور مسلسل خود کو باہر نکالنے کی کوشش کرتا رہا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک اونٹ اچانک سڑک پر آگیا، ڈرائیور بریک نہ لگا سکا اور گاڑی زور دار ٹکر کے باعث بری طرح تباہ ہوگئی۔ گاڑی کا بمپر، بونٹ اور ونڈ اسکرین مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے، جبکہ چھت بھی اندر کی جانب دب گئی۔

حادثے کے بعد مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے، زخمی ڈرائیور رام سنگھ کو نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر جودھپور منتقل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اونٹ تقریباً دو گھنٹے تک گاڑی کے اندر پھنسا رہا۔ بعد ازاں مقامی حکام اور علاقہ مکینوں نے مشترکہ کوششوں سے جانور کو نکالا، جس کے لیے کار کا کچھ حصہ کاٹنے کے لیے مشینری کا استعمال بھی کیا گیا۔

Watch Live Public News