ایکس نے صارفین کیلئے واٹس ایپ کی طرز کا فیچر متعارف کرادیا

ایکس نے صارفین کیلئے واٹس ایپ کی طرز کا فیچر متعارف کرادیا
کیپشن: ایکس نے صارفین کیلئے واٹس ایپ کی طرز کا فیچر متعارف کرادیا

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کا نام "کن ورس" رکھا گیا ہے۔

ایکس نے اس نئے میسجنگ فیچر کے ذریعے صارفین کو ایک نیا طریقہ فراہم کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں سے ٹیکسٹ، آڈیو پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے یا ان میں ترمیم کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ اور سگنل ایپ کی طرز پر ہے، کیوں کہ اس میں پیغامات کا ترجمہ کرنے، فائل بھیجنے، اور ایک بار دیکھنے کے بعد پیغام یا ویڈیو غائب ہونے جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

ایکس کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر میں صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور دیگر پرائیویسی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ فیچر اس وقت پہلے مرحلے میں آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ ایکس منتظمین نے مزید بتایا کہ آئی او ایس صارفین کے لیے جلد ہی وائس میمو کا فیچر بھی شامل کیا جائے گا، جس سے مختصر آڈیو پیغامات بھیجنا ممکن ہوگا۔

کمپنی نے اس بات کی وضاحت کی کہ فیچر کے ابتدائی دور میں صارفین کو کچھ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن سیکیورٹی اور کارکردگی کے مسائل پر کام جاری ہے تاکہ جلد ہی ان کی درستگی کی جا سکے۔

Watch Live Public News