ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ کئی روز سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نوابزادہ مظہر علی خان کی نمازِ جنازہ پیر کو سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاؤں اجنالہ میں ادا کی جائے گی۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے مرحوم علاقے کی ایک نمایاں سیاسی شخصیت تھے۔
نوابزادہ مظہر علی خان 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہو کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ ایک مرتبہ ایم پی اے اور ایک مرتبہ ایم این اے کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔